اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ان کیمرا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہونا تھا جو کہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجنے کے الزام کا معاملہ زیر غور آنا تھا۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی اجلاس کے نوٹس میں منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم اجلاس منسوخ ہونے کے بعد اب یہ واضح نہیں کہ معاملہ آگے کب اور کیسے بڑھے گا۔