اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی گرفتاری سے قبل درخواست ضمانت منظور کرلی اور 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس منظور ملک نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے وکیل سردارلطیف کھوسہ پیش ہوئے۔ جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ ملزم پربنیادی طور پر الزام کیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی غیرقانونی بھرتیوں کاالزام عائد کیا گیا ہے جبکہ بھرتیوں سے سابق آئی جی کا تعلق نہیں۔ اہلکاروں کی بھرتی ایس پی کرتاہے آئی جی نہیں۔ جس پر عدالت نے سابق آئی جی غلام حیدرجمالی کی 7جون تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔