کراچی: گورنمنٹ کمرشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ائر لائن کے جنرل منیجر فلائٹ آپریشن جعلی ڈگری کے مالک ہیں، نئے عہدے پر تقرری اور ترقی خلاف ضابطہ قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جی ایم فلائٹ آپریشن انور ندیم کی ایم بھی اے کی سند جعلی نکلی۔ گورنمنٹ کمرشل آڈٹ نے جنرل منیجر فلائٹ آپریشن کی نئے عہدے پر تقرری اور ترقی کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انور ندیم کی ایم بی اے کی سند جعلی ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی فلپائن سے سند کی تصدیق نہیں کی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ملازم انور ندیم نے مبینہ طور پرجعلی ڈگری کے ذریعے تقرریاں حاصل کیں جس پر ان کے خلاف بلا تاخیر ضابطے کی کارروائی کی جائے۔