محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت بحیرہ عرب میں طوفان آسکتا ہے۔ یہ طوفان عمان اور یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا تاہم پاکستان کے ساحلی مقامات پر اس طوفان کے کوئی بھی اثرات نمودار نہیں ہوں گے۔محکمہ موسمیات کا مزیدکہنا ہے کہ عمان کے جزیرے میسرا سے 740 ناٹیکل میل کی دوری پر جنوب مغربی بحیرہ عرب میں شدید ہوا کا کم دباو موجود ہے اور یہی ہوا کا کم دباو آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرجائے گا۔