ہر سطح پر رابطے،برطانیہ کے متعلقہ اداروں کو دستاویزات فراہم کی جائیں گی،اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے
ہر سطح پر رابطے،برطانیہ کے متعلقہ اداروں کو دستاویزات فراہم کی جائیں گی،اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے

تھپڑ مارنے کا کلچرپی ٹی آئی کاہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔نواز شریف

احتساب عدالت میںسابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیزکوتھپڑمارناافسوسناک عمل ہے،عمران خان نے اس کلچرکی بنیادرکھی،پی ٹی آئی کایہی کلچرہے اوراس کے ذمہ دارعمران خان خودہیں۔صحافی کے جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی کے درمیان بھی تلخ کلامی سے متعلق سوال پر نوازشریف نے کہا کہ ایک ایک کرکے سارے سچ باہرآرہے ہیں،کے پی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی ارکان گتھم گتھاہوتے رہے،ایک ایک کرکے ان کے سارے پول کھل رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں کیا کام کیا، وہ کوئی قابل ذکر کارنامہ بتادیں، سوائے دھرنوں اور امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے کے پی ٹی آئی نے کیا، کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کہہ رہی ہے کہ خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، کے پی کا موازنہ جنوبی پنجاب سے کر کے دیکھ لیں۔صحافی کے سوال اگلا الیکشن کس نعرے پر ہو گا؟ کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اگلا الیکشن "ووٹ کو عزت دو” کے نعرے پر ہوگا، اب تو لوگ مجھے کہتے ہیں ہم نعرہ لگائیں گے "ووٹ کو” اور تم کہنا "عزت دو”۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کی پارٹی آپ کے بیانیے سے متفق ہے؟ جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم میرے بیانیے سے متفق ہے۔