میکونو طوفان سے پاکستان کے ساحلی پٹی محفوظ رہے گی: محکمہ موسمیات

سمندر میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والا میکونو نامی طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خدشہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بننے والے میکونو نامی طوفان جو گزشتہ 48گھنٹے کے دوران باقاعدہ طوفان کی شکل اختیار کرچکا ہےاس سے سندھ، بلوچستان کے ساحلی مقامات پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھنے والا طوفان 26 مئی کی صبح کو عمان یا یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔