پارلیمٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا کہ لگتا ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا کیونکہ حکومت نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہوسکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لیے پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ ثابت رہیں۔