کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ سندھ نے مزارات اور درگاہوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ مزارات اور درگاہوں کی حفاظتی پلان کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ مزارات کے احاطے کے اطراف میں مشکوک سرگرمیوں پر خاص نظر رکھی جائے، تاکہ سیکورٹی ہر سطح پر ٹھوس بنائی جاسکے۔انہوںنے کہاکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھائیں تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو ہونے سے پہلے روکا جاسکے، اجلاس کے دوران انھوں نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ سیکورٹی کے تمام اقدامات کی تفصیلات جلد مرتب کرکے وزارت داخلہ سندھ ارسال کردی جائے۔