راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کوجےایل اےکےکمانڈنٹ نےتفصیلی بریفنگ دی
اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ جدیدجنگی دورمیں جونیئرلیڈرزکی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے،جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرزکاانتہائی اہم کردار ہے،جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی فیکلٹی کےساتھ بات چیت ہوئی ،آرمی چیف نے فاٹااورمالاکنڈسےنوجوان افسران کوبطورانسٹرکٹرزدیکھ کراظہارمسرت کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جےایل اےجونیئرکمیشنڈآفیسرزاورنان کمیشنڈآفیسرزکوپیشہ ورانہ تربیت دیتاہے۔