کم جونگ ان کے انتقال کی خبرنےعالمی میڈیا میں بھونچال پیدا کررکھا ہے۔فائل فوٹو
کم جونگ ان کے انتقال کی خبرنےعالمی میڈیا میں بھونچال پیدا کررکھا ہے۔فائل فوٹو

شمالی کورین صدر کم جونگ کو ملک چھوڑنے پر بغاوت کا خدشہ

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اپنے ملک کے سیاہ و سفید کے مالک و مختار ہیں لیکن پھر بھی اقتدار کی بے یقینی کا یہ عالم ہے کہ اپنے ملک کو چند گھنٹوں کے لئے بھی چھوڑنے سے ان کا دل بہت گھبرا رہا ہے۔ پہلے بھی وہ کم ہی کبھی ملک سے باہر گئے ہیں اور اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے سنگاپور جارہے ہیں تو انہیں پریشانی لاحق ہے کہ ان کے پیچھے بغاوت ہی نہ ہوجائے۔بزنس انسائیڈر کے مطابق کم جونگ ان کو شدید خطرات لاحق ہیں کہ جب وہ امریکی صدر سے ملاقات کے لئے سنگاپور جائیں گے تو ان کے خلاف فوجی بغاوت ہوسکتی ہے یا ان کے دیگر مخالفین اقتدار پر قبضہ کرسکتے ہیں۔ کورین جنگ کے 1953ءمیں خاتمے کے بعد سے اب تک کم جونگ ان کا خاندان اقتدار پر قابض ہے لیکن اب انہیں اپنے اقتدار کے لئے شدید خطرات محسوس ہورہے ہیں۔