پاکستان میں بھارتی فلموں پر عارضی پابندی عائد

اسلام آباد:پاکستانی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے،جس کا حکومت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے،

حکومت کی جانب جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بھارتی فلموں پر عائد کی گئی پابندی عید کے روز سے اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گی ۔

جبکہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی پابندی کا مقصد پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دیناہے

۔واضح رہے کہ اب بھارتی سپراسٹار سلمان اور اداکار سنجی دت پر بننے والی فلم سنجو بابا پاکستان میں نہیں دیکھی جاسکیں گی۔