آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی۔فائل فوٹو
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی۔فائل فوٹو

فاٹاانضمام الحاق پاکستان کی تحریک تھی -سلیم صافی

 

اسلام آباد:سینئرصحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ فاٹا کی تحریک دنیا کی منفرد تحریک تھی جو پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے چلائی گئی جبکہ دنیامیں اکثر تحریکیں ممالک سے علیحدگی کیلئے چلائی جاتی ہیں۔ فاٹا کو ایک لیبارٹری بنا دیاگیا تھا ، باہر سے حکومت کی جاتی تھی اور وہاں پر ایک ظالمانہ نظام رائج تھا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف سی آر قانون کے تحت باپ کے جرم میں بیٹے اور بھائی کو پکڑا جا سکتا تھا اور پورے قبیلے کے افراد کو گرفتار کیا جا سکتا تھا ۔ سلیم صافی نے کہا کہ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوسکتا ہے کہ کسی کے گھروں کو گرا دیا جائے ، آئین کے اس آرٹیکل کے مطابق جس میں اب ترمیم کردی گئی ہے ایف سی آر کا کالا قانون رائنج تھاجس کے خلاف نہ آپ کسی ہائی کورٹ اور نہ سپریم کور ٹ کے پاس جا سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے بعد پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ۔