راولپنڈی: بھارت کی عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ بھارت کی رواں سال لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی 1300 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جن میں 30 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔
سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھنور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھارتی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔
رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے سحری و افطاری کے اوقات میں بھی ہڑپال چار واہ شکر گڑھ چپراڑ اور اکھنور سیکٹرز میں واقع شہری آبادی پر وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
سال 2018 کے پہلے 5 ماہ کے دوران بھارتی فورسز 1300مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کرچکی ہیں جن میں 30 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔
بھارتی سیکورٹی فورسز پاکستان اوربھارت کے درمیان 191 کلومیٹر پر محیط ورکنگ باؤنڈری کی گزشتہ سال کےدوران مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے۔