100 دن کے پلان دینے والوں کی حقیقت جانتےہیں۔وزیراعظم

 

شیخوپورہ:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ100 دن کے پلان دینے والوں کی حقیقت جانتےہیں،جو1500دن میں کام نہیں کرسکےوہ آج 100 دن کامنصوبہ دےرہےہیں،انہوںنے کہاکہ الزامات لگانے اورگالیاں دینےوالے پاکستان کی سیاست کی نمایندگی نہیں کرتے۔ شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ ضلع شیخوپورہ میں 10 ارب روپےسےزائدکےترقیاتی کام کیےگئے،مسلم لیگ ن کےعلاوہ کسی نےشیخوپورہ میں ترقیاتی کام نہیں کیے،اس علاقےمیں گزشتہ 5سال میں پونے3ارب کےترقیاتی کام کیےگئے،آج ملک میں 12 ماہ وافر گیس دستیاب ہے،انہوںنے کہاکہ ترقیاتی کاموں کو دیکھ لیں اورانتخابات میں فیصلہ کریں۔ وزیر اعظم نے کارکنوں کو مخاتب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بہروپیوں سے بچیں،ن لیگ چھوڑکرجانےوالوں کو مستردکریںکیوں کہ جوپارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں۔