اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

 

اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے،اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق نئی مانیٹری پالیس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا، اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال ملک کی معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہے گی جو کہ گزشتہ 13 برس کے دوران بلند ترین سطح ہے۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود اعشاریہ 50 بیسس پوائنٹس اضافہ کرتے ہوئے 6.50 فیصد کر دی گئی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد کے سالانہ ہدف سے کم رہے گی۔