بیجنگ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیں باہمی تعاون سے دہشت گردی، انتہا پسندی جیسے مسائل کا حل نکالنا ہے.
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ارکان ممالک کے سپریم کورٹس کی 13 ویں کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نےکہاکہ دہشت گردی کے خلاف رکن ممالک کی عدلیہ کو کردارادا کرنا ہوگا، ہمیں باہمی تعاون سے دہشت گردی، انتہا پسندی جیسے مسائل کا حل نکالنا ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیں مل کر عہد کرنا ہوگا.چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردوں کے لئے جگہ تنگ کرنا ہوگی، مشترکہ پالیسی، قوانین، معلومات کا تبادلہ ہمارا ہتھیار ہے.چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف رکن ممالک کی عدلیہ کو کردارادا کرنا ہوگا، ہمیں باہمی تعاون سے دہشت گردی، انتہا پسندی جیسے مسائل کا حل نکالنا ہے.
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون تنظیم ہے، جسے شنگھائی میں سنہ 2001 میں چین، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے قائم کیا۔ 2015 میں پاکستان اس تنظیم میں شامل ہوا.