لاہور: پاکستانی شہری نظر حسین استبول کے ائیرپورٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا وہ پاکستان سے روزگار کے سلسلے میں رومان جارہا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نوجوان ترکی ائیرلائن کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے بذریعہ استنبول جارہا تھا کہ اچانک ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد اُس کا رابطہ اہل خانہ سے منتقطع ہوگیا۔والد فاروق نظر کے مطابق بیٹا 20 روز قبل لاہور سے رومان جانے کے لیے روانہ ہوا اور استنبول ائیرپورٹ تک وہ اہل خانہ سے رابطے میں رہا مگر اُس کے بعد سے رابطہ بالکل منقطع ہوگیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے استنبول میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی البتہ ترکش ائیرلائن نے جواب دیا کہ نظر حسین نے ائیرپورٹ پہنچنے پر بورڈنگ نہیں کروائی اور نہ ائیرپورٹ پر اُس کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔
نظر حسن کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ والد 10 برس سے اٹلی کے شہر روم میں محنت مزدوری کررہے تھے اور وہ گزشتہ دنوں چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے تھے، استنبول ائیرپورٹ کی انتظامیہ گمشدگی کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کررہی۔