ٹیچر نے بدتمیزی پر طالبعلم کو کلاس سے باہر نکال دیا تھا۔امریکی میڈیا

امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں فائرنگ -ٹیچر سمیت طالبہ زخمی

 

واشنگٹن:امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں طالب علم نے کلاس میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹیچر سمیت ایک طالبہ زخمی ہوئیں، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 13 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک طالبہ اور سائنس کی ٹیچر شامل ہیں، حملے کے دوران ٖٹیچر نے مزاحمت کی کوشش بھی کی، امریکی میڈیا کےمطابق ٹیچر نے بدتمیزی پر طالبعلم کو کلاس سے باہر نکال دیا تھا تاہم طالب علم کچھ دیر بعد کلاس میں واپس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، بعد ازاں زخمی ٹیچر نےحملہ آور کو دبوچ کر بندوق چھینی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔