علی جہانگیر امریکہ میں مختصر مدت کیلئے پاکستانی سفیر ہونگے -شیر ی رحمان

 

اسلام آباد:سینٹ میں قائدحزب اختلافات شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں تعینات علی جہانگیر صدیقی ایک متنازعہ شخصیت ہیں جن کو راتوں رات ملک سے باہر نکالا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی پراختلافات ہیں اور حکومت کے ختم ہونے میں بھی ایک ہفتہ رہ گیا ہے تو ان کو کیوں بطور سفیر بھیجا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ جب نئی حکومت آتی ہے تو وہ اپنے سفیروں کا تقرر کرتی ہے اس لئے جب ایک ایسے شخص کو امریکہ میں بطور سفیر تعینات کرکے امریکہ بھیجا جا رہا ہے جس پر پہلے تو اختلافات ہیں اور دوسرے حکومت کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے اس لئے وہ امریکہ میں کیسے خدمات سرانجام دے سکیں گے ؟ کیونکہ نئی حکومت اقتدار میں آکر اپنا سفیر مقرر کرے گی ۔