وکٹ فکسنگ کی تہلکہ خیز رپورٹ میں حسن رضا کا نام بھی منظر عام پر آگیا

وکٹ فکسنگ کی تہلکہ خیز رپورٹ میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی منظر عام پر آگیا ۔حسن رضا کو مبینہ فکسرسابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ فلمبند کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر براہ راست گفتگو میں شریک نہیں رہے بلکہ فکسرز نے مجوزہ پلان کےدوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔حسن رضا نے باضابطہ رابطے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا سابق بھارتی کرکٹر رابن مورس کیساتھ بیٹھے تھے، رابن مورس نے اسٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو فکسنگ کی یقین دہانی کرائی تھی ۔
رابن مورس نے رپورٹر کو ایسا ٹورنامنٹ کرانا کا یقین دلایا جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی فکسنک کریں گے۔