اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف پہلی بار مکمل تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہےاوراس بار ہم اچھے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔
کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے موقع پر عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ شہباز شریف اور صاحبزادوں کی کرپشن لمیٹڈ کمپنی کی بدعنوانیوں سے پردہ اٹھانا لازم ہے،
جبکہ عمران خان نے شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والے تمام افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کر تےہوئے کہاکہ شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والے تمام سینئر افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور انہیں ملک چھوڑنے سے روکا جائے۔