آئندہ الیکشن کیلئے 86 ہزار436 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے

اسلام آباد: آئندہ 48 سے 72 گھنٹے میں انتخابی شیڈول کا اجرامتوقع ہے۔

الیکشن میں 9 لاکھ ملازمین بطورانتخابی عملہ تعینات کرنےکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ۔

آئندہ الیکشن کیلئے 86 ہزار436 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیںگےجہاں دو لاکھ 85 ہزارپولنگ بوتھ ہوں گے۔

25 جولائی کو قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں پرووٹنگ ہوگی۔ پنجاب میں297 ،سندھ میں 130،خیبرپختونخوا میں 99 اور بلوچستان میں 51جنرل نشستوں کیلئےووٹ ڈالے جائیں گے۔

133 ڈی آراوزاور993 آر اوز کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

پریزائیڈنگ آفیسرزکی ٹریننگ 25 جون سے شروع ہوگی۔ترجمان الیکش کمیشن کے مطابق 20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس بھی قرارپائے۔

خیبرپختونخوا میں 7386 اسٹیشنزکی نشاندہی کی گئی ہے۔

پنجاب اوراسلام آباد میں 5 ہزار 568،سندھ میں 5 ہزار7 سو 76 اور بلوچستان میں 1780 پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیئے گئے۔