منظور آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کرکے ساکھ کھودی ہے۔نفیسہ شاہ

 

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایسے شخص کو نگراں وزیراعلیٰ کیسے تجویزکیاگیاجوفاٹاانضمام کامخالف ہے،منظورآفریدی نے عمران خان سے ملاقات کرکے عوام کے سامنے ساکھ کھو دی ہے،

انہوںنے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختوتخوا کیلئے مجوزہ منظور آفریدی کا پس منظر اور حرکتیں غیرجانبداری پردھبہ ہیں ، یہ عمران خان کی تبدیلی اورفضل الرحمان کی سیاست کااصلی چہرہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منظورآفریدی کانام بطور نگرا ن وزیر اعلیٰ کے پی کے تجویز کئے جانے پر رد عمل میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ منظور آفریدی کا بڑابھائی پی ٹی آئی کاڈونر جبکہ چھوٹاجے یو آئی کاڈونرہے ،مالی گٹھ جوڑ کی بد قسمت کہانی ہے،مجوزہ نگراں وزیراعلیٰ عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالاکیوں گئے۔

انہوں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو منظورآفریدی کی عمران خان سے ملاقات پر نوٹس لینا چاہئے ۔