خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا
خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا

سندھ اسمبلی کی آئینی مدت کا آج آخری دن

کراچی: سندھ اسمبلی کی آئینی مدت کا آج آخری دن۔ اسپیکر آغا سراج خان درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں 5 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ارکان اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا۔
سندھ اسمبلی کی آئینی مدت آج پوری ہورہی ہے جس کے بعد 27 رکنی صوبائی کابینہ آج رات 12 بجے تک ختم ہوجائے گی۔ 18 کابینہ ارکان وزیر کے عہدے پر نہیں رہے گے۔ جبکہ 9 معاونین خصوصی بھی اپنے عہدوں سے فارغ ہوجائیں گے۔
سندھ کابینہ کی مدت آج رات 12 بجے پوری ہونے پر کئی صوبائی وزرا نے اپنے سرکاری دفاتر خالی کردیئے جبکہ چند وزرا اور معاونین خصوصی آج اپنے دفاتر خالی کردیں گے۔
کابینہ ارکان کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے افطار عشائیہ بھی دیا گیا ہے، کابینہ ختم ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے عہدے پر نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک برقرار رہیں گے۔