ترکی میں ’’پی کے کے‘‘ کے2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

استنبول: ترکی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ’’پی کے کے‘‘ کے2 دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ’’ پی کے کے‘‘ کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چاتالجہ گاوں کے جوار میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور ’’پی کے کے‘‘ کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسری کارووائی کے دوران 2 شدت پسندوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا گیا۔