’’حد سے زیادہ پر اعتمادی انگلش ٹیم کو لے ڈوبی‘‘

لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ حد سے زیادہ پراعتمادی انگلش ٹیم کو لے ڈو بی۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے توقعات سے بڑھ کر کھیل پیش کیا۔
قومی ٹیم میں بہتری کی بنیادی وجہ سفارش کا خاتمہ اور کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ میچ کھیلنے کے مواقع میسر آناہے۔