نیب بلاتفریق احتساب کی پالیسی پر عمل کررہاہے۔چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، اجلاس میں نیب کے ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کراچی نے جامشورو ضلع کی تحصیل تھانہ بولا خان میں 10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین کا قبضہ مافیا والوں سے چھڑوا کر اسے سندھ حکومت کو واپس دلوا دیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کراچی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہنا چاہیے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر عمل پیرا ہے۔

نیب کی گذشتہ سات ماہ کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بلاتفریق احتساب کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے جو ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔