شہباز شریف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے میرانشاہ پہنچ گئے

لاہور:حکومت کی مدت ختم ہونے سے دو دن قبل وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف پاک فوج کے افسروں اورجوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ پہنچ گئے،

اس موقع پر شہبازشریف نے7 ڈویژن ہیڈ کوارٹراورپاک افغان سرحد کا دورہ کیااور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،

دہشت گردی کےخلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے جبکہ فوجی افسر ان اور جوانوں نے اپنے لہو سے کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا کہناتھاکہ ضرب عضب کے بعد آپریشن ردا لفسادکی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے، وہ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلیوٹ کرتے ہیںاور تاریخ عالم میں ایسی جنگ نہ پہلے لڑی گئی نہ لڑی جائے گی۔