جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فارمر روبوٹ ایجاد

لندن: ٹیکنالوجی کی طرف بڑھتے اس دور میں ایک نئی ایجاد سامنے آئی ہے جسے فارمر روبوٹ کہتے ہیں۔ یہ روبوٹ خصوصاً کسانوں کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ کھیاتی باڑی میں بڑھتے ہوئے ان کے اخراجات پر قابو پایا جاسکے۔
مستقبل قریب میں کھیتی باڑی کے پیشے میں فارمر روبوٹس کا استعمال کیا جائے گا۔
یہ روبوٹ سال 2020 تک ٹریکٹر اور ہیوی مشنری کی جگہ لے لے گا ۔ فارمر روبوٹ بیچ بونا اور فصل کی نشونما کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ گھاس کو بھی کسی مشین کے استعمال کے بغیر لیزر کی مدد سے کاٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس روبوٹ کو لانچ کرنے والے سام واٹسن جون اور ان کے کو فاؤنڈر بین سکاٹ رابنسن ہیں۔ جنہوں نے ایک سال قبل ہی اسمال روبوٹ کمپنی کا انعقاد کیا۔
سام واٹسن جون اور بین سکاٹ رابنسن کے مطابق کسانوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات خصوصاً ٹریکٹر اور دیگر مشنری پر زیادہ اخراجات آتے ہیں۔ اس روبوٹ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ کھیتی باڑی کے شعبے میں ٹریکٹر اور ہوی مشنری کی جگہ روبوٹ ان کے کام سر انجام دیں۔ تاکہ اخراجات میں کمی آسکے اور کام میں آسانی پیدا ہوسکے۔