والدین کو کرایہ نہ دینے پر بیٹے کو گھر سے نکلنےکاحکم

امریکی عدالت نے والدین کو کرایہ ادا نہ کرنے پر بیٹے کو گھر سے بے دخل کرنےکا حکم سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں میقم امریکی شہری مارک روٹونڈو اور ان کی اہلیہ کرسٹینا روٹونڈو نے عدالت میں درخواست جمع کروائی کہ ان کا 30 سالہ بیٹا مائیکل روٹونڈو نہ تو گھر کا کرایہ ادا کرتا ہے اور نہ ہی کام کاج میں ساتھ دیتا ہے۔
والدین کا کہنا تھا کہ مائیکل روٹونڈو کام کاج نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی نظر انداز کرتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ریاستی سپریم کورٹ کے جج ڈونلڈ گرین ووڈ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بوڑھے والدین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 30 سالہ بیٹے مائیکل روٹونڈو کو 8 برس کا کرایہ ادا کرنے کے بعد گھر سے نکل جانے کا حکم سنادیا۔
واضح رہے کہ کرسٹینا اور مارک روٹونڈو نے مائیکل کو گھر سے بے دخل کیے جانے کے پانچ نوٹس دیئے اور نئی رہایش گاہ تلاش کرنے کے لیے 11 امریکی ڈالر کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن وہ پھر بھی گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔