سپریم کورٹ نےمشرف کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

 

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے3رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے ، چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 7 جون کو سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔پشاور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو 2013 کے عام انتخابات سے قبل نااہل قرار دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف پرویز مشرف نے 2016 میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔