حکومت آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم- قومی وصوبائی اسمبلیاں تحلیل

اسلام آ باد: پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہوگئی،حکومتی مدت ختم ہوتےہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہیں،جمہوری حکومت کے آج ختم ہوتے ہی قومی اسمبلی اور صوبائی اسبملیاں بھی تحلیل ہوگئیں جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جو وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 52 کے تحت جاری کیا گیا جب کہ نوٹی فکیشن کی کاپیاں ایوان صدر، وزیراعظم آفس، چاروں صوبوں، الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کی دوسری حکومت ہے جس نے ملک میں دوسری آئینی مدت پوری کی ہے ، اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2013 میں اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی تھی۔