پشاور کےگنجان آباد علاقے میں واقع نور میڈیکل سینٹر میںسیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پرپشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں 3افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچ گئی اورواقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos