وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری افسران کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود چار پولیس افسران کو کام کرنے سے روک دیا گیا
وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری افسران کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود چار پولیس افسران کو کام کرنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن کی اسٹیٹ بینک کوامیدواروں کےخصوصی اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے گورنراسٹیٹ بینک کو خط میں انتخابی امیدواروں کے لئے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک کو خط لکھا گیا ہے جس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت کریں۔

الیکشن کمیشن نے گورنراسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابی امیدوار خصوصی بینک اکاؤنٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے لہذٰا امیدواروں کو 2 سے6 جون کے درمیان اکاؤنٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے اوراس حوالے سے اسٹیٹ بینک تمام متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کرے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے جائزے کے لئے غیرملکی مبصرین سے درخواستیں مانگ لی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق غیرملکی شہری الیکشن 2018 کی نگرانی کرسکتے ہیں،غیرملکی مبصرین دفترخارجہ کے ذریعے درخواستیں دیں،انہیں وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایکریڈیشن کارڈزجاری کئے جائیں گے۔