ایک انٹرویو کی بنیادپرغداری کا الزام لگایا گیا،نوازشریف

فیصل آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پران پرغداری کا الزام لگایا گیا۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ گھرکے بڑے ہونے کے ناطے ایک مسئلے کی جانب نشاندہی کی تھی کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دینا چاہیئے لیکن ایک انٹرویو کی بنیاد پرغداری کا الزام لگا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  مجھ پرتنقید کی جا رہی تھی کہ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی صاحب کی کتاب سامنے آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کونسا کرپشن کا الزام ہے، کونسی کرپشن ہوئی، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی تو پھر کیا وجہ ہے کہ روز پیشیاں بھگت رہا ہوں۔

نوازشریف نے کہا کہ کام کئے، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا کیا اس لئے میرے خلاف مقدمے بنائے گئے۔