ملک بھر میں یوم غزوہ بدر آج منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی 17رمضان المبارک آج (بروز ہفتہ) کو میدان بدر میں حق و باطل کے معرکہ اول کی یاد میں یوم بدر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز و دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔ علمائے کرام تاریخ اسلام کے حق وباطل کے پہلے معرکہ پر روشنی ڈالیں گے۔
یاد رہے کہ حضور اکرم ؐ نے 12 رمضان المبارک 3 ہجری کو 60 مہاجر اور باقی انصار پر مشتمل 313 جانثاروں کی قلیل جمعیت کے ہمراہ مدینہ منورہ سے روانگی شروع کی اور مدینہ سے 3 میل دور جا کر اپنے لشکر کا جائزہ لیا۔ آپ ؐ ایک ہفتہ کے متواتر سفر کے بعد 17 رمضان المبارک کو میدان بدر پہنچے جہاں تاریخ عالم کی انوکھی جنگ لڑی گئی۔