اس وقت لگتا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہیں۔شیری رحمان

 

کراچی : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت لگتا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہیں، انہوںنے کہاکہ خلا میں فیصلے نہیں ہوتے وقت پر ہر چیز ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن نےکہا تھا انتخابات وقت پر ہوں گےجبکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ الیکشن وقت پر ہوں اور الیکشن وقت پرکرانےکیلئےہر ادارہ اپنی مکمل کوشش کرے۔
شیری رحمان کہناتھاکہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کےبعد انتخابی شیڈول متاثر ہوا جبکہ کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ کےذریعے بنائےگئے ہیں اور ان ہی کاغذات نامزدگی فارم پرسینیٹ الیکشن بھی ہوئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہماری قیادت بیٹھی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہواجبکہ سیاسی امور اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں مشاورت جاری ہےاورکل بھی ہم نے اپنا ایک اجتماعی موقف دیا تھا۔