الیکشن کمیشن نے کا غذات نامزدگی میں ترمیم کی مخالفت کی تھی -کنور دلشاد

 

اسلام آباد :سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے پانامہ پیپرز کے بعد اپنی دولت چھپانے کیلئے ایسا فارم بنایاہے ،الیکشن کمیشن نے کا غذات نامزدگی میں اس ترمیم کی مخالفت کی تھی لیکن زاہد حامدنے ترمیم کرنے کا کہا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے بد تمیزی کی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر کی تھی اور اس کامقصد پانامہ پیپرز کے بعد دولت کوچھپانا تھا ، الیکشن کمیشن نے کاغدات نامزدگی میں ترمیم کی مخالفت کی تھی لیکن زاہد حامد نے ترمیم کرنے کا کہا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے بد تمیزی بھی کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ نہیں جا رہا بلکہ اسے پر رائے لینے جا رہا ہے،فیصلے کو چیلنج کرنے ایاز صادق سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔