نگران وزیراعظم کا عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حکم

 

اسلام آباد: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے گزشتہ روز عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیراعظم نے اپنے حکم میں وزارت قانون کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا ہےکہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا مقررہ مدت پر انعقاد یقینی بنانا ہے۔