ملکہ الزبتھ کیا چیز بڑی رغبت سے کھاتی ہیں،رازکھل گیا

ملکہ الزبتھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں اورایک خاص چیز وہ بہت شوق سے کھاتی ہیں ۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کہیں بھی جائیں کھانے کی ایک خاص چیزہمیشہ اپنے ساتھ لے کر جاتی ہیں اورشاید یہی خوارک ان کی خوش اخلاقی کا راز ہے۔

جی ہاں یہ ہے ان کا پسندیدہ ’’چاکلیٹ بسکٹ کیک ‘‘ یہ چاکلیٹ کیک وہ کسی بیکری سے نہیں لیتیں بلکہ یہ گھرمیں ان کا شاہی خانساماں تیار کرتا ہے ۔

ملکہ الزبتھ خواہ کہیں بھی جائیں ، کار میں سفر کریں ٹرین میں یا جہاز میں ، یہ خصوصی چاکلیٹ کیک ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ جو ان کے مخصوص سیاہ ہینڈ بیگ میں ہوتا ہے ۔ اس لئے یہ ہینڈ بیگ اوراس میں موجود کیک سفر میں بھی ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔

یہ انکشاف ان کے شاہی خانساماں ڈیرن میک گریڈی نے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔ میک گریڈی گزشتہ 15 برسوں سے شاہی خاندان کیلئے یہ خصوصی چاکلیٹ کیک تیار کررہے ہیں ۔

شاہی خاںساماں ڈیرن میک گریڈی کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ اس چاکلیٹ کیک کو بہت رغبت سے کھاتی ہیں اوران کیلئے اسے نہایت احتیاط سے تیار کرنا پڑتا ہے ۔

شاہ خانساماں کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ اپنی خوراک کے معاملے میں بہت محتاط ہیں ۔ انھیں عام لوگوں کی طرح آلو پاستا اورلہسن وغیرہ بالکل پسند نہیں اوراسے ان کے کھانے پینے کے معاملے میں بہت احتیاط برتنا پڑتی ہے۔

ملکہ الزبتھ کھیرکی بہت شوقین ہیں اوراکثراسے تیارکراکر اپنے ساتھ سفرمیں لے جاتی ہیں ۔ شاہی خاںساماں کا کہنا ہے کہ ملکہ چاکلیٹ کیک کی اتنی دلدادہ ہیں کہ وہ اسے تھوڑا تھوڑا کرکے کھاتی رہتی ہیں۔

اب یہ مخصوص کیک پورے شاہی خاندان کیلئے پسندیدہ چیز ہے ۔ حتی کہ پرنس ولیئم نے کیٹ میڈلٹن سے شادی کے موقع پربھی یہ کیک بڑے پیمانے پرخصوی طورپر تیارکرایا گیا تھا۔ اس کی تیاری میں 1700 بسکٹ اور17 کلو گرام چاکلیٹ استعمل کی گئی تھی ۔

یہاں بیان کرنا بھی دلچسپ ہے کہ ملکہ الزبتھ خشک میووں کی بھی بہت شوقین ہیں۔ اس بارے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ  بکنگھم پیلس میں موجود خشک میوے کے مرتبانوں پر نشان لگاتی ہیں کیونکہ اکثر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار یہ میوے کھا جاتے ہیں۔

برطانوی عدالت میں نیوزآف دی ورلڈ کے شاہی خاندان کے سابق ایڈیٹر کلائیوگڈمین کی ای میل پڑھی گئی جس میں لکھا تھا کہ ملکہ بہت ناخوش ہیں۔

کلائیو کے مطابق محل کے اہلکاروں کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ مرتبانوں سے اپنے ہاتھ دور رکھیں۔

ای میل کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار بہت زیادہ خشک میوے کھا جاتے ہیں ۔ اس لئےسب کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مرتبانوں سے دور رہیں۔

ای میل میں مزید لکھا تھا کہ ملکہ نے مرتبانوں پر نشان لگانے شروع کردیئے ہیں تاکہ ان کو پتہ چل سکے کہ اس مرتبان میں سے خشک میوے کھائے گئے ہیں۔

ان مرتبانوں میں بادام اورکاجو کے علاوہ ہندوستانی طرز کے نمکو بھی رکھے جاتے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملکہ بہت ناخوش تھیں کیونکہ پولیس والے یہ سب کچھ چٹ کر جاتے تھے۔ عدالت میں قہقہوں کے درمیان جسٹس سونڈرز نے جیوری سے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے خشک میوے کی چوری کے الزامات ابھی تک ثابت نہیں ہوئے ہیں۔