واشنگٹن :معروف امریکی جریدے ٹائم نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق کے لیے منفرد انداز اپنایا اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز کی مدد سے فضا میں ٹائم کا کور پیج بنا ڈالا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس خاص سرورق کے لیے 958 ڈرونز استعمال کیے گئے اور 400 فٹ بلندی پر ان ڈرونز نے کورپیج کے لیے فارمیشن بنائی۔
امریکی جریدے کی پچانوے سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کور پیج کے لیے ڈرون استعمال کیے گئے۔
یہ سرورق 11 جون 2018 کے شمارے میں شائع ہوگا۔