پکنے سے پہلےہی جھینگا مچھلی پکوان سے نکل بھاگی

ویب سائٹ ویبو پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ جھینگا مچھلی پکوان سے جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے ،
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ جھینگا مچھلی اپنا پنجہ پکڑ کر اسے اکھاڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور بالآخر اس کوشش میں کامیاب ہو کر وہ زندہ بچنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔
یہ ویڈیو جوئک نامی سوشل میڈیا صارف نے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوںنے اب اس مچھلی کو پکانہیں رہے بلکہ اب انہوںنےاس کو پالتو جانور بنالیاہے ۔
چین میں گزشتہ چند سالوں میں جھینگا مچھلی کھانے کا شوق بے حد بڑھا ہے اور جھینگا مچھلی کی فارمنگ اور اس کے مخصوص ریستوران کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

 

https://www.facebook.com/KATOTAKA2.0/videos/2129960620371744/