نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان کا کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

کراچی: صوبے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے بڑی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ 17 وزرا پر مشتمل ہوگی۔ جس میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ، ایڈووکیٹ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، تھر کمیشن کے جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سابق سیکریٹری اشفاق میمن، حمیر سومرو اور ٹھٹھہ کے تاجر انجینئر جبار میمن کو بھی کابینہ میں شامل کرنے امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کمشنر سلیم خان، سابق آئی جی پولیس مشتاق شاہ، شفیق شیروانی، مفسر ملک، چوہدری نجیب، بریگیڈیئر (ر) حارث، فہد بچانی، یونس ایڈووکیٹ، بیرسٹر حیدر وحید، اظفراحسن اور صادق افتخار کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔