یوں تو دنیا بھر میں ہزاروں افراد گاڑیوں کے شوقین ہیں اور صرف شوق نہیں وہ اپنی گاڑی سے محبت کرتے ہیں بالکل ایک انسان کی طرح۔۔ ایسے افراد اس کی منٹی نینس کا خیال رکھ کر اوراس کی صاف ستھرائی کرکے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
لیکن چین کے شہر میں ایسا واقعہ پہلی دفعہ منظرعام پرآیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔
ایک چینی شخص کو تابوت کی جگہ سلور رنگ کی ہنڈائے سوناٹا گاڑی کے ساتھ دفنایا گیا ۔
دنیا میں لوگ مارنے سے پہلے وصیت میں گھر، جائیداد یا نقدی یا کوئی بہت ہی قیمتی چیز اپنے چاہنے والوں کو تقسیم کرتے ہیں یا وصیت میں ان کے نام چھوڑ جاتے ہیں۔
لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چین کے صوبے ہیبائی میں ایک شخص نے وصیت کی تھی کہ جب وہ مرے تو اسے تابوت کی جگہ اس کی شاندار گاڑی ہی میں دفنایا جائے کیونکہ وہ اپنی گاڑی سے بہت محبت کرتا ہے۔
گاڑی کے اس دیوانے چینی شخص کو اس کی وصیت کےمطابق گاڑی میں ہی دفنایا گیا۔ جس کے لئے ایک بڑی کرین منگوائی گئی جس کے ذریعے اس کی گاڑی کو نیچے قبر میں اتارا گیا۔