نیدرلینڈکے وزیراعظم نےکافی صاف کرکے مثال قائم کردی

کہتے ہیں کام کرنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوجاتا، نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ نے یہی بات ثابت کرتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔
انٹر نیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدر لینڈ کے وزیراعظم نے ہاتھ سے کافی گرنے پرخود ہی صفائی شروع کردی۔ کپڑے سے فرش کو بھی خوب چمکایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدرلینڈ کے وزیراعظم کتنی خوشی سے اپنا کام کررہے ہیں اس موقع پر وہاں پر صفائی کرنے والے افراد بھی موجود ہیں لیکن انہوں سے یہ صفائی خود کی ۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہا ں پر موجود تمام لوگ وزیراعظم کے اس اقدام پر کتنے خوش ہیں اور وہ سب مسکرا کر وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا رہے ہیں۔
دوسری جانب نیدر لینڈ کے وزیراعظم کے اس اقدام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر بہت سراہا گیا۔ صارفین نے ان کی تعریفوں کے پل بند دیے۔
صارفین نے لکھا کہ وزیراعظم نے یہ کام کر کے ثابت کر دیا کہ کام کرنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا ۔ اور ان کے اس کام کو دیکھتے ہوئے ہر شخص کو اپنا کام خود کرنا چاہیئے ۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=75&v=d-r-8uUge20