افتخار چوہدری بدسلوکی کیس، ملزمان کی سزائیں برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بدسلوکی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اور سابقہ انتظامیہ کی سزاؤں کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے افتخار چوہدری بدسلوکی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا آج فیصلہ سنادیا گیا۔
سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد افتخار احمد اور سابقہ انتظامیہ کی سزائیں برقرار رکھیں۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ 13 مارچ 2007 چیف جسٹس افتخار محمد چودہدری کو گھر سے عدالت آتے وقت ان سے بدسلوکی کی گئی تھی۔