اسلام آباد : مسلم لیگ ن نےپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،چوہدری نثار علی خان کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے صوبائی و قومی اسمبلی کے 2،2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ ضلع اٹک میں این اے 59، راولپنڈی میں پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos