نوازشریف کا اصغرخان کیس میں جواب داخل کرنےکا فیصلہ

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اصغر خان کیس میں جواب داخل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں انہوں نے وکیل کی خدمات بھی حاصل کرلیں ہیں۔سابق وزیراعظم نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کیں، جن کا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نوازشریف سمیت 28 سیاستدانوں سے 12 جون تک جواب طلب کررکھا ہے۔کیس کی آج ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران تمام افراد کو ہفتہ تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سویلین افراد کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونا ہوگا، جبکہ اس بات کا تعین عدالت کرے گی کہ کن کا ٹرائل فوج میں ہونا ہے اور کن کا سویلین اداروں میں۔