جسٹس(ر)جاویداقبال اعزازی طورپرکمیشن کی سربراہی کررہے ہیں۔فائل فوٹو
جسٹس(ر)جاویداقبال اعزازی طورپرکمیشن کی سربراہی کررہے ہیں۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کیلئےسپریم کورٹ میں دائردرخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیگی رہنما نور اعوان کی جانب سے دائر اپیل پر چیمبر میں سماعت کی۔
نور اعوان نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ غلط الزام پر درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کارنہیں بننا چاہئے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔