کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لئے خوش خبری سنا دی۔ جمعہ کے روز (کل) بوندا باندی ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ کراچی کا موسم بھی شدید گرم تھا۔ گزشتہ ہفتے سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنی شروع ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زور ٹوٹ گیا اور ملک بیشتر حصوں کے نسبت کراچی کا موسم خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں کل ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزیدکمی آئے گی اور آج بھی موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ بارش آئندہ ماہ سے بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
Tags کراچی، بوندا باندی